خاور صاحب، آپ کا نستعلیق بارے کہنا درست ہے۔ میرے پاس لینکس پر فائرفاکس میں
علوی نستعلیق خوب نظر آتا ہے۔ امید ہے کہ اگر آپ میکنٹوش پر بھی فائرفاکس میں
وکیپیڈیا کو اس فونٹ میں دیکھیں تو بھلا معلوم ہو گا۔ لوگوں کے فائدہ کے لیے
اس کا طریقہ یہاں دیا ہے:
علوی نستعلیق کو وکیپیڈیا پر
آزمائیں<http://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%AA%D8%A8%D8%A7%D8%AF%D9%84%DB%8…
2008/11/5 KHAWAR <ellha(a)yahoo.com>
اسلام علیکم
هاں جی یه ایک حقیقت ہے که هم لوگوں کو جنہوں نے تعلیم هی اردو نستعلیق میں
حاصل کی ہے ان کو خط نستعلیق بہت بھاتا ہے
میں جو که میکنتوش کا کمپیوٹر استامال کر تا هوں اس میں
علوی صاحب کے بناءیے ان فونٹ کچھ اپلیکیشن تو جوڑتی نہیں هیں اور
اوپن سورس والوں کی ایپلیکیشن اهپن آفس میں لفظ تو جڑ جاتے هیں مگر کتنے هی
لفظوں پر سے نقطے نظر نہیں آتے